29 جولائی 2012 - 19:30

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم جو ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ تہران پہنچے ہیں، انہوں نے شام کے بُحران اور تازہ صورتحال پر کفتگو کیلئے اعلی ایرانی حُکومتی عہدیداروں سے مُلاقات کی۔

ابنا: شام کے وزير خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس کے علاوہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالات کےجوابات دیئے۔ اور بعد میں شامی وزیر خارجہ نے ایرانی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کے ساتھ بھی مُلاقات کی۔

.......

/169